سورة القدر کا خلاصہ

سورة القدر کا خلاصہ

سورة القدر کا خلاصہ

سورة القدرمکی ہے، اس میں ۵ آیات ہیں، اس سورت کی ابتدا میں انسانوں پر اللہ کے عظیم احسان کا ذکر ہے جو کہ کتاب مبین کو نازل کرنے کی صورت میں ہوا، اسی طرح اس سورت میں لیلہ القدر کی فضیلت بیان ہوئی ہے، اس میں پہلی فضیلت یہ ہے کہ اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت کے برابر ہے۔ دوسری فضیلت یہ ہے کہ اس رات میں غروب آفتاب سے لے کر طلوع فجر تک فرشتے امن و سلامتی اور رحمت و برکت کا پیغام لے کر نازل ہوتےرہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیلہ القدر میں قرآن کےنازل ہونےکا معنی یہ ہے کہ اس رات میں اس کے نزول کی ابتدا ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں