سورت یسں کی فضیلت

سورة یسں کی فضیلت

سورة یسں کی فضیلت

1. قرآن کا دل اور دس بار قرآن پڑھنے کا اجر

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : ہرچیز کے لیے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل ( سورت ) یس ہے ء اور جس شخص نے ( سورت ) یس کی تلاوت کی تو اللہ تعالی اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا- ( کتاب فضائل القرآن)

2 حاجت پوری ہو

حضرت عطاء بن ابي رباح ( جلیل القدر تابعی ) سے روایت ہے فرمایا کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : جس شخص نے دن کے شروع میں سورة نُس پڑھی تو اس کی حاجات ( دینی دنیوی یا اخروی یا مطلقا تمام ضرورتیں ) پوری کی جائیں گی- (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح ء کتاب فضائل القرآن)

3 گناہوں کی بخشش

حضرت َغغِلِ بن تسار المُزَنِی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبي صلی اللہ عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : جس شخص نے اللہ کی رضاء کے لیئے سورۃ یس پڑھی تو اس کے پہلے گناہ ( یعنی صغیرہ ؛ اور کبیرہ بھی ان شاء اللہ ) معاف کر دیئے جاتے ہیں ء پس اس کو اپنے مُردوں گے پاس پڑھا کرو- (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاة المصابیح ، کتاب فضائل القرآن)

4 قریب الموت پر پڑھنۓ کی۔تلقین

بن یسَار رضی اللہ عنہ سے روایّت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : اپنے مُردوں ( یعنی قریبُ الموت شخص پر ) پر یس پڑھا کرو- (رواہ أحمد ء وأبو داوود ء والنسائی)

5 بروز قیامت شفاعت

قرآن مجید میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کی سفارش کرتیٗ ہے اور اپنے سننے والے کی بخشش کرتی ہے خوب سن لو وہ سورت یس ہے – (رواہ سعید بن منصور البیہقی ان حسان بن عطیہ)

6 آسمان و زمین کی پیدائش سے پہلے تلاوت

حضرت ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : بے شک اللہ تعالی نے آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے ایک ہزار پہلے (سورت ) طھ اور (سورت ) یس کو پڑھا ء ( یعنی ان کی قراءت کو ظاہرکیا اوران کی تلاوت کے ثواب کوبیان کیا ) جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا کہ خوشخبری ہے اس امت کے لیئے جس پر یہ ( قرآن یا طه ویس ) نازل ہوگا ء اور خوش قسمت ہیں وہ سینے جو اس کو محفوظ ( یعنی حفظ ) کریں گے ‎٠‏ اور خوش قست ہیں وہ زبانیں جو ( زبانی یا دیکھہ کر ) اس کی تلاوت کریں گی- (رواہ الدارِِي ومحمد بن إسحاق بن خزیمة في کتاب التوحید)

7 رسول اللہ مال کی تمنا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : میں پسند کرتا ہوں کہ ( سورت یس ) میری امت کے ہر إنسان کے دل میں ہو- ( تفسیر ابن کثیر ء تفسیر سورۃ یس)

8۔ صبح و شام خوشی میں

حضرت یحٰی بن ابي کثیر سے روایت ہے فرمایا کہ : جس شخص نے صبح کو( سورت) یس کی تلاوت کی تو وہ شام تک خوشی میں رہے گا ء اور جس شخص نے شام کو( سورت) یس کی تلاوت کی تو وہ صبح تک خوشی میں رہے گا- ( فضائل القرآن لابن الضریس . وأوردہ ابن عطیة بالمعنی ء والقرطبي بنحوہ فی تفسیریھما ء بل قال ابن عطیة ویصدق ذالك التجربة)

9. شہید کی موت

وہ شہید کی موت مرے گا : نبی کریم ٭ ہلل نے فرمایا:جو شخص ہر رات سو نے سے پہلے سورۃ یٔسین پڑھے گا وہ شہید کی موت مرے گا ۔ (طبرانی)۔

اپنا تبصرہ بھیجیں