سورۃ الشمس کا خلاصہ

سورۃ الشمس کا خلاصہ

سورۃ الشمس کا خلاصہ

سورۃ الشمس؛ ابتداء میں سات قسمیں کھا کر بتایا ہے کہ جس طرح یہ تمام حقائق بر حق ہیں اسی طرح یہ بات بھی بر حق ہے کہ انسان کو ہم نے نیکی اور بدی میں تمیز کا ملکہ عطاء کیا ہے جو اس سے فائدہ اٹھا کر نیکی کا راستہ اختیار کر کے اپنی اصلاح کر لیتا ہے وہ کامیاب و کامران ہے جو “بدی” کا راستہ اپنا کر گناہوں کی زندگی اپنا لیتا ہے وہ ناکام و نامراد ہے۔ پھر ایک ایسی ہی سرکش اور گناہگار قوم کا واقعہ عبرت کے لیے بیان کیا ہےجنہوں نے اپنی قوم کے رئیس و شریف آدمی کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر آمادہ کرکے اونٹنی کے قتل پر مجبور کیا جس کی بناء پر یہ شخص قوم کا بدترین اور بد بخت شخص قرار پایا۔ چنانچہ پوری قوم کو ان کی سرکشی اور بغاوت کے نتیجہ میں ایسے عذاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے کوئی ایک فرد بھی نہ بچ سکا اور اللہ تعالیٰ جب کسی کو ہلاک کرتے ہیں تو نتائج سے نہیں ڈرا کرتے اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں