قربانی کس پر واجب ہے؟

قربانی کس پر واجب ہے؟

قربانی کس پر واجب ہے؟

قربانی ہر اس عاقل، بالغ ، مقیم، مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے۔ جو صدقہ فطر کے نصاب کا مالک ہو یعنی اسکے پاس یا تو 2 61 گرام چاندی یا 87.50 گرام سونا ہو یا اس کے بقدر روپے ہوں یا اتنی مالیت کا مالِ تجارت ہو یا شیئرز (Shares) ہوں یا ضرورت سے زائد مکانات ، جائداد یا گھریلو سامان ہو جس کی مالیت 612 گرام چاندی کے برابر ہو۔ لہذا مجنون ، شرعی مسافر اور غریب پر قربانی واجب نہیں ۔ اسی طرح ماں باپ پر بھی بچہ کی طرف سے قربانی واجب نہیں، نہ اپنے مال میں سے نہ بچے کے مال میں سے، اگر کرنی ہو تو اپنے مال میں سے کریں اور وہ نفلی ہو گی۔

قربانی کا وقت

ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کی صبح صادق سے لے کر بارہویں تاریخ کو سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے تک قربانی کا وقت ہے، دن میں کریں یا رات میں کریں بشرطیکہ روشنی ہو لیکن شہری لوگ عید کی نماز سے پہلے اگر قربانی کرینگے تو انکی قربانی درست نہ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں