نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام اور اہلِ بیت کے حقوق
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام اور اہلِ بیت کے حقوق
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حقوق اور مقام:
1. اللہ ان سے راضی ہو گیا ہے
وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ.
ترجمہ:- “اور مہاجرین و انصار میں سے سبقت لے جانے والے اور وہ لوگ جو نیکی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے…”
(سورۃ التوبہ 100)
2. ایمان و قربانی کی بہترین مثال:
مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا۔
ترجمہ:- “محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت اور آپس میں رحم دل ہیں، تم انہیں رکوع و سجدہ کرتے دیکھو گے، وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضا تلاش کرتے ہیں، ان کی علامت ان کے چہروں پر سجدے کے اثر سے ظاہر ہے۔ یہ ان کی مثال تورات میں ہے، اور انجیل میں ان کی مثال ایک کھیتی کی طرح ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی، پھر اپنی ڈنڈی پر سیدھی کھڑی ہو گئی، کاشت کرنے والوں کو وہ خوش کرتی ہے، تاکہ ان کے ذریعے کافروں کے دل جلیں۔ اللہ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، مغفرت اور بڑا اجر وعدہ کیا ہے۔”
“سورۃ الفتح (29)
بیعتِ رضوان میں شامل صحابہ کے لیئے3 مغفرت اور انعام:
لَّقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا
ترجمہ:- یقیناً اللہ مؤمنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بیعت کر رہے تھے، پس جو کچھ ان کے دلوں میں تھا، اس کو (اللہ) نے جان لیا، تو ان پر سکون نازل فرمایا اور ان کو ایک قریبی فتح کا انعام دیا۔ (سورۃ الفتح (28)
4. جنت کا وعدہ
“…اور جنہوں نے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور جہاد کیا، وہ ان لوگوں سے افضل ہیں جنہوں نے بعد میں کیا، اور اللہ نے ان سب سے اچھا وعدہ فرمایا ہے…”
وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ لَا يَسْتَوِي مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ ۚ أُولَٰئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنفَقُوا مِن بَعْدُ وَقَاتَلُوا ۚ وَكُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
ترجمہ:- اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے، حالانکہ آسمانوں اور زمین کا وارث اللہ ہی ہے؟ تم میں سے جنہوں نے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور قتال کیا، وہ (درجے میں) برابر نہیں ہیں اُن لوگوں کے جو بعد میں خرچ اور قتال کرتے ہیں۔ ان کا درجہ زیادہ ہے جنہوں نے پہلے خرچ اور جہاد کیا، اور اللہ نے ان سب سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے، اور اللہ تمہارے کاموں سے خوب باخبر ہے۔ سورہ حدید (10)
5:- صحابہ کرام رض کے ایمان کو” معیارایمان “قرار دیا :-
سورۃ البقرہ کی آیت 13: “وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ ۗ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَا يَعْلَمُونَ”
(ترجمہ:- اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم ایمان لاؤ جیسا لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہتے ہیں کیا ہم بھی ایمان لائیں گے جیسے بیوقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ بے شک وہی بیوقوف ہیں مگر انہیں معلوم نہیں۔)
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ صحابہ کرام کا ایمان ایک اعلی معیار اور اصل ہدایت ہے۔
6:ان کے طریقے کو اختیار کرنا
صحابہ رضی اللہ عنہم کے بارے میں حدیث:
“أصحابي كالنّجوم، بأيّهم اقتديتم اهتديتم” (مشکاة المصابیح، 6018)
ترجمہ: میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی پیروی کرو گے ہدایت پاؤ گے۔
اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کے حقوق اور مقام
اہل بیت کون ہیں ؟
اہل بیت سے مراد وہ افراد ہیں جو نبی ﷺ کے خاص قریبی رشتہ دار ہیں، جنہیں اسلام میں بلند مقام اور فضیلت حاصل ہے۔ اہل بیت کی محبت، عزت، اور ان کے حقوق کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے کیونکہ وہ دین کے استحکام اور اللہ کی خوشنودی کے ضامن ہیں۔
قرآن و حدیث کی روشنی میں “اہلِ بیت” کے مفہوم میں بنیادی طور پر وہ افراد شامل ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص پاکیزگی اور فضیلت عطا فرمائی۔
قرآن مجید کی روشنی میں:-
آیت تطہیر (سورۃ الاحزاب، آیت 33):
إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجْسَ أَهْلَ ٱلْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا۔
ترجمہ: بے شک اللہ کا ارادہ ہے کہ اے اہلِ بیت! تم سے ہر قسم کی نجاست دور کر دے اور تمہیں خوب پاک و صاف کر دے۔
سیاق و سباق:
یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے بارے میں نازل ہوئی، لیکن اس کے ایک جملے
“إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ…”
میں خطاب کا صیغہ مذکر ہے، جس سے مفسرین نے یہ بھی اخذ کیا کہ اس میں ازواج کے ساتھ ساتھ دوسرے قریبی اہلِ بیت بھی شامل ہیں۔
احادیث کی روشنی میں
(1) حدیثِ کساء (چادر کی حدیث)
امّ المؤمنین حضرت اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہم کو ایک چادر کے نیچے جمع کیا اور فرمایا:
اللَّهُمَّ هَٰؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا (صحیح مسلم)
ترجمہ: اے اللہ! یہ میرے اہلِ بیت ہیں، ان سے ہر نجاست دور فرما اور انہیں پاکیزہ کر دے۔
(2) حدیثِ ثقلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إني تاركٌ فيكم الثقلين، كتابَ اللهِ، وعترتي أهلَ بيتي… (جامع ترمذی، مسند احمد)
ترجمہ: میں تمہارے درمیان دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں: اللہ کی کتاب اور میری عترت، یعنی میرے اہلِ بیت۔
نتیجہ: قرآن و حدیث کی روشنی میں اہلِ بیت میں شامل ہیں:
1. حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
2. حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا
3. حضرت علی رضی اللہ عنہ
4. حضرت حسن رضی اللہ عنہ
5. حضرت حسین رضی اللہ عنہ
(یہ پانچ “اصحابِ کساء” کہلاتے ہیں)
6. ازواجِ مطہرات
(بعض مفسرین و محدثین کے مطابق آیت تطہیر کے سیاق کے لحاظ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج بھی اہلِ بیت میں شامل ہیں)
اہل بیت اطہار کے حقوق
1.اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان پاکیزگی:-
إِنَّمَا يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُذۡهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجۡسَ أَهۡلَ ٱلۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ تَطۡهِيرٗا
“بے شک اللہ کا ارادہ ہے کہ تم سے (اے اہلِ بیت) ہر قسم کی ناپاکی کو دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔”
سورۃ الاحزاب (33:33):
2اہل بیت سے محبت کاحکم:
قُل لَّآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ أَجۡرًا إِلَّا ٱلۡمَوَدَّةَ فِي ٱلۡقُرۡبَىٰۗ
“کہہ دیجیے (اے نبی) میں تم سے اس (تبلیغ) پر کوئی اجر نہیں مانگتا، سوائے اس کے کہ میرے قریبی رشتہ داروں سے محبت کرو…”
سورۃ الشوریٰ (42:23):
حدیث:
“أذكّركم الله في أهل بيتي، أذكّركم الله في أهل بيتي”
(صحیح مسلم، حدیث 2408)
ترجمہ: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں، اہلِ بیت کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔
3: اہل بیت کی فضیلت و خاص مقام
قرآن مجید (سورۃ الأحزاب: 33)
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ ٱلْجَـٰهِلِيَّةِ ٱلْأُولَىٰ وَأَقِمْنَ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتِ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِعْنَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ إِنَّمَا يَرِيدُ ٱللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ ٱلرِّجْسَ أَهْلَ ٱلْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًۭا
ترجمہ:- “اور تم اپنے گھروں میں رہو اور جہالت کی پہلی حالت کی طرح زینت کا مظاہرہ نہ کرو، اور نماز قائم کرو اور زکوٰة دو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ بے شک اللہ چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی دور کرے، اے اہل بیت، اور تمہیں بالکل پاک کرے۔”
یہ آیت اہل بیت کی پاکیزگی اور اللہ کی جانب سے انہیں خاص تقدیس کا ثبوت ہے۔ “طہارت” کا مطلب صرف جسمانی پاکیزگی نہیں بلکہ روحانی، اخلاقی اور معاشرتی پاکیزگی بھی ہے۔
3. اہل بیت کی قربت اور مقام کی اہمیت
حدیث سفینة نوح: قال رسول الله ﷺ: «إِنَّمَا مَثَلُ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ كَمَثَلِ سَفِينَةِ نُوحٍ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا غَرِقَ» (المستدرك للحاكم 2/343، وحسنه بعض أهل العلم)
4. اہل بیت کے حقوق کی ادائیگی کی اہمیت
اہل بیت کے حقوق میں ان سے محبت کرنا، ان کی عزت کرنا، ان کی بات ماننا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنا شامل ہے۔ ان کے حقوق کی ادائیگی اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے اور دین اسلام کی صحیح پیروی کی علامت ہے۔-
اہل بیت نے اسلام کے اصولوں کی تبلیغ اور حفاظت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمات کی پیروی کرنا اور ان کی سنت کو زندہ رکھنا بھی ان کے حقوق میں شامل ہے۔
اہل بیت کے حقوق قرآن و حدیث کی روشنی میں بہت واضح اور بلند مقام کے حامل ہیں۔ ان کے حقوق کی ادائیگی ہر مومن کی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ محبت اور احترام دین کی اصل حفاظت اور اللہ کی رضا کا سبب بنتے ہیں۔