ختم نبوت

ختم نبوت

ختم نبوت

ہر نبی کی تعظیم و توقیر ضروری ہے نبی کی شان میں ادنیٰ سے ادنی گستاخی سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے، انبیاء کرام علیہم السّلام میں باہمی فرق مراتب ہے ، بعض انبیاء کرام علیہم السّلام کو دوسروں پر فضیلت حاصل ہے سب سے افضل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
اور آپ تمام پیغمبروں کے سردار ہیں۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور آپ کی نبوت و رسالت تمام عالم کے لیے ہے، اور آپ تمام جہانوں کیلئے نبی ہیں، ، اسی طرح انبیاء کرام علیہم السّلام کے بھی نبی ہیں آپ صل اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء کرام علیہم السّلام سے زیادہ علوم عطا فرمائے گئے ، آپ کو اولین و آخرین کے وہ علوم عطا فرمائے گئے جو کسی اور کو نہیں دیئے گئے لیکن عالم الغیب صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ حضرت عیسی علیہ السّلام اللہ تعالیٰ کے نبی اور اس کے رسول ہیں، ان کو اللہ کا بیٹا سمجھنا شرکیہ عقیدہ ہے، قرآن کریم میں جابجا اس باطل عقیدے کی تردید کی گئی ہے۔ حضرت عیسی علیہ السّلام کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے بغیر باپ کے پیدافرمایا اور انہیں سولی پر نہیں چڑھایا گیا بلکہ زندہ ہی آسمانوں پر اٹھالیا گیا، قیامت کے قریب وہ آسمان سے زمین پر نازل ہوں گے ، چالیس یا پینتالیس برس زمین پر رہیں گے پھر ان کا انتقال ہو گا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک میں دفن ہوں گے۔
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں ، آپ کی شریعت اور کتاب گزشتہ تمام شریعتوں اور کتابوں کے لیے ناسخ ہے ۔ آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا جو آپ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرے ، وہ بلاشبہ کا فرو مُرتد اور زندیق ہے ، اور اس کے ماننے والے بھی سب کا فرو مرتد ہیں۔ حضور اکرم سے خاتم النبیین ہیں، آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا آپ صل اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی شخص کسی جھوٹے مدعی نبوت سے دلیل یا معجزے کا مطالبہ کرے تو وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا ، اس لئے کہ یہ مطالبہ عقیدہ ختم نبوت میں شک کے مترادف ہے، والا، فلا

اپنا تبصرہ بھیجیں