قربانی کس پر واجب ہے؟ 2

سورہ واقعہ کے فضائل

سورہ واقعہ کے فضائل

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص روزانہ رات کے وقت سورہ واقعہ پڑھے تو وہ فاقے سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ” اپنی عورتوں کو سورۃ واقعہ سکھاؤ کیونکہ یہ سورۃ الغنی ( یعنی محتاجی دور کرنے والی سورت) ہے
مروی ہے کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ حضرت عبد اللہ بن مسعوور نبی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس اس وقت تشریف لائے جب وہ مرض وفات میں مبتلا تھے۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے ان سے فرمایا ” آپ کس چیز کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جواب دیا: اپنے گناہوں کی تکلیف محسوس کر رہا ہوں ۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ” آپ کو کس چیز کی آرزو ہے؟ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا ” مجھے اپنے رب عزو جل کی رحمت کی آرزو ہے۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی غنہ نے فرمایا ” آپ کسی طبیب کو کیوں نہیں بلوا لیتے ۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جواب دیا طبیب ہی نے تو مجھے مرض میں مبتلا کیا ہے۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ” کیا ہم آپ کو کچھ (مال) عطا کرنے کا حکم نہ کریں! حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا ” مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہم وہ مال آپ کی بیٹیوں کو دے دیتے ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جواب دیا انہیں بھی اس مال کی کوئی
ضرورت نہیں، میں نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ سورہ واقعہ پڑھا کریں کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ”جو شخص روزانہ رات کے وقت سورہ واقعہ پڑھے تو وہ فاقے سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔

حضرت مسروق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں جسے یہ بات خوش کرے کہ وہ اولین و آترین کاعلم اور دنیا و آخرت کا علم جان جائے تو اسے چاہئے کہ سورہ واقعہ پڑھ لے۔سورہ واقعہ کے فضائل

اپنا تبصرہ بھیجیں