اسلام

اسلام

اسلام

اسلام ایک داتور ہے،اسلام ایک قانون ہے ،اسلام ایک ضابطہ حیات ہے،اسلام ایک مشعل ہےجو راہ دیکھاتی ہے، االم ایک نور ہے جو تاریکیوں میں چمکتا ہے ۔اسلام خدا تعالی کا پسندیدہ دین ہے ارشاد باری تعالی ہے کہ:

إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ

اسلام کےعلاوہ کوئی اور دین مقبول نہیں .ارشاد ہے کہ:

وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ

دیناسلام کا انتخاب امت محمدیہ کے لیے ا کی عظیم نعمت ہے.

وَ رَضیتُ لَکُمُ الْإِسْلامَ دیناً

اسلام انسان کو ایک بڑا وژن دیتا جس کےسامنے دنیا کے مقاصد کی کوئی اہمیت نہیں، اسلام کے بغیر دنیا تاریک ہے، دنیا وی زندگی میں بے سکونی ہے، دنیا میں اسلامی تعلیمات نہ ہو نے کی وجہ اے زیادہ سویڈن میں خود کشی ہوتی ہے جو خوشحال ترین اور ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے آخرت میں بھی نور اسلام سے ایمان والے مستفید ھونگے. اسلام اور دین میں فرق یہ ہے کہ مختلف ٹریکوں کا نام دین ہے اسلام منزل مقصود تک پہنچا نےوالے درست ٹریک کا نام ہے، اسلام ایک روڈمیپ ہےجو انسان کو گھنے جنگلات سے آسانی سے نکال دیتا ہے . اسلام کا اصل معنی سونپ دینا ہے ۔ جب کوئی شخص اعمال و افعال میں اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کو قبول کر لیا ہے ۔ تو گویا وہ اسلام لے آتا ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کانمونہ ہمارے سامنے موجود ہے ، جب ان کے رب نے ان اے کہا اسلم اسلام لے آؤ ، توعرض کیا! اسلمت لرب العالمین میں تمام جہانوں کے رب کا مطیع و فرمانبردار ہو گیا ہوں ، اپنے آپ کو اس کے سپرد کر دیا ۔ گویا تسلیم ورضا کا نام ہی اسلام ہے ، اور تمام انبیاء کرام اسی دین کی کی طرف دعوت دیتے رہے ہیں حتی کہ حضرت محمدمصطفےصلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی دین کو دنیا کے سامنے پیش کیا ۔ یہ ایسا دین ہےجو کامل اکمل اور عالمگیر ہے، یہ ناقابل تنسیخ ہے ۔ اللہ تعالی نے سابقہ انبیاء کی تمام شرائع منسوخ صرف نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو قیامت تک کے لیے رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں