سورة الماعون کا خلاصہ

سورة الماعون کا خلاصہ

سورة الماعون کا خلاصہ

سورہ ماعون مکی ہے، اس میں 7 آیات ہیں، اس سورت میں اختصار کےساتھ انسانوں کے دو گروہوں کا ذکر ہے۔
1وہ کافر جو قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے ، یتیموں کے حقوق دبا لیتے ہیں اور ان کے ساتھ سختی کا معاملہ کرتے ہیں، غرباء اور مساکین کو نہ خود کھلاتے ہیں اور نہ دوسروں کو ترغیب دیتے ہیں ۔ گویا کہ نہ تو اللہ کے ساتھ ان کا معاملہ صحیح ہے اور نہ اللہ کےبندوں کے ساتھ ۔
دوسرا گر وہ منافقین کا ہے ان کی تین صفات قبیحہ یہاں بیان کی گئی ہیں:
پہلی یہ کہ وہ نماز سے غافل ہیں، یہ غفلت دو اعتبار سے ہوسکتی ہے، ایک یہ کہ نماز ادا ہی نہ کی جائے۔دوسری یہ کہ نماز تو پڑھی جائے مگر نہ وقت کی پابندی کا لحاظ نہ کیا جائے اور نہ ہی خشوع خضوع کا خیال رکھا جائے
دوسری صفت یہ کہ دکھاوے کے لیے اعمال کرتے ہیں۔
.تیسری صفت یہ کہ وہ ایسے بخیل ہیں کہ عام ضرورت کی چیز دینے سے انکار کر دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں