سورة النصر کا خلاصہ

سورة النصر کا خلاصہ

سورة النصر کا خلاصہ

سورۂ نصر مدنی ہے، اس میں ۳ آیات ہیں۔ یہ سورت فتح مکہ کی طرف اشارہ کرتی ہے، یہ سورت ۱۰ھ میں نازل ہوئی ، اس کے نزول کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مجھے میری موت کی اطلاع دی گئی ہے“ اس لیے حضور کی بعثت کا مقصد پورا ہو چکا تھا، جب آپ نے دعوت کا آغاز کیا تھا تو اسے قبول کرنے والے اکا دکا تھے۔ لیکن اب لوگ جماعت در جماعت اور قبیلہ در قبیلہ دین اسلام میں داخل ہو رہے تھے، اس لیے آپ کو حکم دیا گیا کہ ان فتوحات اور نعمتوں پر اللہ کا شکر اور اس کی تسبیح و عظمت بیان کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں