سورۃ البلد کا خلاصہ

سورۃ البلد کا خلاصہ

سورۃ البلد کا خلاصہ

سورۃ البلد؛ سورت کی ابتداء میں مکہ مکرمہ جس میں نبی صل اللہ علیہ وسلم رہائش پذیر تھے اور والد و اولاد کی قسم کھا کر انسان کی مشقت اور تکالیف کے مراحل جن سے انسان گزرتا ہے ذکر کیا ہے ۔ نیکی کا راستہ اختیار کرنے میں بھی مشقت آتی ہے اور بدی کا راستہ اختیار کرنے ہیں بھی مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر فرق یہ ہے کہ نیکی کی راہ میں مشقت اٹھانے والوں کے لئے اجر و ثواب ہے جبکہ بدی کی راہ میں مشقت اٹھانے والوں کو ثواب کی بجائے عذاب ہو گا۔ انسان کی ہٹ دھرمی اور اللہ کے راستہ سے روکنے کے جرم کے بارے میں فرمایا کہ جو کہتا ہے کہ میں نے بہت مال لگا دیا ہے، کیا اسے معلوم نہیں کہ اسے کوئی دیکھ رہا ہے پھر اللہ نے انسان پر اپنے انعامات ذکر فرما کر انسان کو خدمت خلق کی تلقین کی ہے اور نیک و بد کی تقسیم پر سورت کا اختتام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں