سورۃ الطارق کا خلاصہ

سورۃ الطارق کا خلاصہ

سورۃ الطارق کا خلاصہ

سورۃ الطارق مکی ہے، اس میں ۱۷ آیات ہیں، اس سورت کی ابتدائی آیات میں اللہ نے آسمان کی اور رات کو چمکنے والے ستارے کی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہر انسان پر اللہ کی طرف سے نگہبان فرشتہ مقرر ہے ، حافظ کا معنی نگران بھی ہے اور محافظ بھی ، یہاں دونوں معنی کیے جاسکتے ہیں ، ہر انسان کے ساتھ ایسے فرشتے لگے ہوئے ہیں جو اس کے اعمال کی نگرانی کرتے ہیں اور جب تک اللہ تعالیٰ چاہے اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں ۔ اگلی آیات میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن جب انسان عدالت الہیہ کے روبرو کھڑا ہوگا تو اس کے پوشیدہ راز ظاہر کر دیے جائیں گے سورت کے اختتام پر قرآن کی صداقت اور اس کے قول فیصل ہونے پر قسم کھائی گئی ہے او کفار کو وعید سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں