سورۃ الاخلاص کا خلاصہ

سورۃ الاخلاص کا خلاصہ

سورۃ الاخلاص کا خلاصہ

:سورۃ الاخلاص مکی ہے، اس میں ۴ آیات ہیں، یہ سورت اسلام کے بنیادی عقیدہ یعنی توحید سے بحث کرتی ہے۔ توحید کی تین قسمیں ہیں

تو حید ربوبیت یعنی ہر چیز کا خالق، مالک اور رازق اللہ ہے، اس کا اقرار کا فر بھی کرتے ہیں۔

توحید الوہیت یعنی بندہ جو بھی عبادت کرے خواہ دعا ہو یا نذر قربانی تو وہ صرف اللہ کے لیے کرے۔ مشرکین غیر اللہ کی عبادت بھی کرتے تھے اگر چہ اس سے ان کا مقصد، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا تھا مگر ظاہر ہے یہ شرک ہی تھا۔

توحید ذات اور اسماء و صفات

توحید کی یہ تیسری قسم ایسی ہے کہ انسان نے اکثر اس میں ٹھوکر کھائی ہے، وہ غیر اللہ کے لیے بھی وہی علم ، وہی قدرت، وہی تصرف اور وہی سمع و بصر ثابت کر دیتا ہے جو حقیقت میں صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت ہے۔ غور کیا جائے تو سورت اخلاص میں زیادہ زور توحید کی اسی قسم پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں