سورۃ الاعلی کا خلاصہ

سورۃ الاعلی کا خلاصہ

سورۃ الاعلی کا خلاصہ

سورۃ الاعلی … مکی ہے، اس میں ۱۹ آیات ہیں ، اس سورت میں تین اہم مضامین بیان ہوئے ہیں۔
ابتدائی آیات میں اللہ کی ذات وصفات کے اعتبار سے اس کی تسبیح و تقدیس بیان کرنے کا حکم دیا گیا، اس نے انسان کو پیدا کیا ، اسے پر کشش صورت سے نوازا اور سعادت وایمان کا راستہ دکھایا. یہ سورت قرآن کریم کا ذکر کرتی ہے اور اس کے حفظ کے آسان ہونے کی بشارت سناتی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیتی ہے کہ آپ نفوس کی اصلاح اور اخلاق کی درستگی کے لیے قرآن کے ذریعے نصیحت کیجئے ، جس کے دل میں خوف خدا ہوگا وہ ضرور نصیحت قبول کرلیں گے ۔
سورت کے اختتام پر بتایا گیا ہے کہ جو شخص اپنے نفس کو گناہوں کی آلائش سے پاک کرلے گا ، اسے اچھے جذبات و خیالات سے سنوار لے گا، اپنے دل میں اللہ کی عظمت اور جلال پیدا کرلے گا اور دنیا کو آخرت پر ترجیح نہیں دے گا وہ کامیاب ہوگا، یہ وہ اصول ہے جو تمام صحیفوں اور شریعتوں میں بیان ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں