سورۃ الکافرون کا خلاصہ
سورۃ الکافرون کا خلاصہ
سورہ کافرون مکی ہے، اس میں 6 آیات ہیں، یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب مشرکوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی کہ آؤ! کچھ لو اور دو کی بنیاد پر ہم آپس میں مصالحت کر لیں، ایک سال آپ ہمارے خداؤں کی عبادت کر لیا کریں اور ایک سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کر لیا کریں گے ، اس سورت نے ایمان و کفر ، موحدین اور مشرکین کے درمیان حد فاصل قائم کر دی اور بتا دیا کہ توحید اور شرک دو متصادم نظام ہیں، دونوں میں مصالحت کی کوئی صورت نہیں ، یوں کفار کی امیدوں کا خاتمہ کر دیا اور ہمیشہ کے لیے واضح کر دیا کہ ایمان میں کفر کی ملاٹ نہیں ہوسکتی ۔
Load/Hide Comments