مسواک کے فوأید

مسواک کے فوأید

اللہ عزوجل کی جس قدر تعریف کی جاۓ کم ہےکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دین اسلام میں ہر فایدہ مند کام کے کرنے کاحکم دیا ہے۔اور ہر نقصان دہ چیز سے بچنے کا حکم دیا ہے۔اور پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا تاکہ آپ ہمیں اپنے قول و فعل سے سکھابیں۔
چناچہ مسلمانوں کو مسواک کرنے کا حکم دیا گیا۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسکی بہت پابندی فرماتے تھے۔ہر نماز کے ساتھ ءرات کو سوتے وقت اور صبح جاگنے کے وقت۔ نیز یہ کہ مسلمانوں کو اپنے منہ اور دانت صاف رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مسواک کرنے کے بہت سے فایٔدے ہیں جن میں سے کچھ آپکے سامنے ذکر کیے جاتے ہیں:۔۔ حدیث مبارکہ “‘السواک مطہرۃ للفم مرضاة للرب*
”ترجمہ:’مسواک منہ کی پاکیزگی اور رب تعالیٰ کی رضا کاذریعہ ہے ٭ اس سے معلوم ہوا کہ مسواک کا سب سے بڑا فایدہ یہ کہ ٭ اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں اور منہ کی صفایی کا ذریعہ ہے۔
٭ وضو کیساتھ مسواک کر کے جو نماز پڑھی جاۓ اسکا ثواب ستر گنا زیادہ ہے اس نماز سے کہ جوبغیر مسواک کے اداکی جاۓے۔ مسواک کی پابندی
کرنے سے وسعت ومالداری آتی ہے اور حسول رزق میں آسانی ہوتی ہے. مسواک کرنے سے دماغ کی رگیں مضبوط ہوتی ہیں۔اور سر کا درد دور ہوتا ہے۔
کھانا ہضم ٭ ہوتاہے. مسواک بلغم کوختم ءدانتونِ کو مضبوط اور نظر کو تیز ِرتی ہے۔اور معدہ اس سے ٹھیک رہتا ھے. مسواک سے آدمی کی عقل:فصاحت اور قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے۔اور دل کی پاکی حاصل ہوتی ہے۔ مسواک کرنے سے فرشتے خوش ہوتے ہیں اور آدمی گے چہرے کے نور کیوجہ سےاس سے مصافحہ کرتے ہیں۔اور نماز کے وقت اسکے ساتھ چلتے ہیں۔ اور جب مسلمان مسجد سےنکلتا ھےتو عرش کے فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اور اسکا سب سے اہم فایٔدہ یہ کہ موت کیوقت مسلمان کو کلمہ شہادت یاد آجاتاہے۔ ٭ مسواک کی پابندی کرنے سے قبرمیں وسعت ہوگی اور یہ جنت کے دروازے کھلوانے کاذریعہ ہوگی۔ نیز ایسے شخص کی وفات کے بعد فرشتےبھی اسکی تعریف کریں گے کہ ‘یہ آدمی انبیاء کرام ‘کی اتباء کرنے والا اور انکے نقش قدم پر چلنے والاتھا.
نوٹ: بہترین مسواک پیلو کے درخت کی اور پھر زیتون کی شمار کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں