سورة الانشقاق کا خلاصہ

سورة الانشقاق کا خلاصہ

سورة الانشقاق کا خلاصہ

سورہ انشقاق مکی ہے، اس میں ٢٥ آیات ہیں، یہ سورتیں ہیں یعنی مطففین ، انفطار، انشقاق اور تکویر ان چاروں سورتوں میں قیامت کے احوال مختلف انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ سورۃ انشقاق کی ابتدائی آیات میں ان کا ئیناتی تبدیلیوں کا ذکر ہے جو قیام قیامت کے وقت رونما ہوں گے. پھر جب قیامت قائم ہو جائے گی تو حساب کے مرحلہ سے گزر کر انسان دوفریقوں میں تقسیم ہو جائیں گے، بعض وہ ہوں گے جن کا اعمال نامہ ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور بعض کا اعمال نامہ پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا۔ اگلی آیات میں تین قسمیں کھا کر فرمایا گیا: یقینا تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے یعنی قیامت کے دن تمہیں مختلف مصائب اور مرحلہ کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہراگلا مرحلہ پہلے مرحلہ سے شدید تر ہو گا. البتہ وہ لوگ ان مصائب اور مختلف عذابوں سے محفوظ رہیں گے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں