
سورة الھمزہ کا خلاصہ
سورة الھمزہ کا خلاصہ
سورة الھمزہ مکی ہے، اس میں 9 آیات ہیں، اس سورت میں انسان کی تین بیماریوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پہلی بیماری ہے پس پشت کسی کے عیب بیان کرنا، اسے غیبت کہتے ہیں اور غیبت بدترین گناہ ہے۔
دوسری بیماری ہے کسی کو اس کے سامنے اس کے حسب ونسب، دین و مذہب اور شکل وصورت کا طعنہ دینا، اس کا مذاق اڑانا، یہ منافقین کی عادت تھی ، وہ غریب مسلمانوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے ، یوں ہی یہود و نصاری دین حق کا مذاق اڑاتے ہیں۔
تیسری بیماری ہے دنیا کی محبت جس میں مبتلا ہو کر انسان حقوق اللہ بھی بھول جاتا ہے اور حقوق العباد بھی بھول جاتا ہے اور اس کے دل میں اللہ کی محبت کے لیے کوئی جگہ نہیں رہتی.
سورت کے اختتام پر ان اشقیاء کا انجام بتلایا گیا ہے جو ان بیماریوں میں مبتلا ہوں گے۔
Load/Hide Comments