سورۃ الانشراح کا خلاصہ

سورۃ الانشراح کا خلاصہ

سورۃ الانشراح کا خلاصہ

سورۃ الانشراح : حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ مرتبہ و مقام کا بیان ہے۔ آپ کا سینہ مبارک کھول دیا اور نبوت کی ذمہ داریوں کے بوجھ سے آپ کی کمر بوجھل ہو رہی تھی ان سے عہدہ برآہونے میں آپ کو سہولت بہم پہنچائی اور آپ کے نام کو اپنے نام کے ساتھ ملا کر آپ کا ذکر بلند کر دیا حدیث قدسی ہے “اینما ذکرت ذکرت معی” جہاں میرا تذکرہ ہو گا وہیں آپ کا تذکرہ بھی ہو گا۔ مکہ مکرمہ کی مشقت و تکالیف سے بھر پور زندگی میں تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ مصائب و تکالیف دیر پا نہیں ہیں تنگی کے بعد عنقریب سہولتوں اور آسانیوں کا دور شروع ہونے والا ہے۔ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے بعد اپنے رب سے راز و نیاز کے لئے خاص طور پر وقت نکالا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں