سورۃ الزلزال کا خلاصہ

سورۃ الزلزال کا خلاصہ

سورۃ الزلزال کا خلاصہ

سورۃ الزلزال مدنی ہے، اس میں ۸ آیات ہیں، مدنی ہونے کے باوجود اس کا موضوع اور مضامین مکی سورتوں جیسے ہیں ، یہ سورت دو مقاصد پر مشتمل ہے۔ اس میں اس زلزلے کی خبر دی گئی ہے جو قیامت سے پہلے واقع ہو گا اور سارے انسان اپنی قبروں سے نکل کھڑے ہوں گے اور زمین انسان کے اعمال پر گواہی دے گی۔ لوگ حساب و کتاب کے لیے اللہ کے سامنے پیش ہوں گے پھر ان کے اعمال کے مطابق انہیں دو قسموں میں تقسیم کیا جائے گا، بعض شقی ہوں گے اور بعض سعید اور ان میں سے ہر ایک اپنے چھوٹے بڑے اعمال بڑے اعمال کی جزا د یکھ لے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں