سورۃ العصر کا خلاصہ

سورۃ العصر کا خلاصہ

سورۃ العصر کا خلاصہ

سورہ عصر مکی ہے، اس میں ۳ آیات ہیں، یہ مختصرسی سورت اسلام کے عظیم اصولوں اور انسانی زندگی کے دستور کی وضاحت کرتی ہے۔ اس سورت کے بارے میں امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر لوگ صرف اس سورت میں تدبر کرلیں تو یہ سورت ان کی نجات کے لیے کافی ہوسکتی ہے، اس سورت کی ابتدا میں اللہ نے زمانے کی قسم کھا کر فرمایا کہ سارے کے سارے انسان خسارے میں ہیں چاہے وہ مادی اور ظاہری اسباب سے مالا مال کیوں نہ ہوں ۔ البتہ جو چار صفات سے متصف ہوں گے وہ خسارے سے بچ جائیں گے یعنی ایمان عمل صالح ، ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں