Fasting 1

یوم عرفہ کا روزہ

یوم عرفہ کا روزہ

یہ دن اتنی فضیلت والاہے کہ اسں دن کا ایک روزہ ثواب کے اعتبار سے ایک سال کے روزوں کے برابر ہے۔ اور ایک رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے برابر ہے۔ اس سے اس بات کی طرف اشارہ کر دیا کہ ایک مسلمان جتنا بھی ان ایام میں اعمال اور عبادات کر سکتا ہے وہ ضرور کرے۔ نو ذی الحجہ کا دن عرفہ ہے، جس میں اللہ تعالی نے حجاج کے لئے حج کا عظیم الشان رکن یعنی عرفہ تجویز فرمایا اور ہمارے لئے خاص اس نویں تاریخ کو نفلی روزہ مقرر فرمایا اور اس روزے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عرفہ کے دن جو شخص روزہ رکھے تو مجھے اللہ تبارک و تعالی کی ذات سے یہ امید ہے کہ اس کے ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں