سورۃ التکویر کا خلاصہ

سورۃ التکویر کا خلاصہ

سورۃ التکویر کا خلاصہ

سورہ تکویر مکی ہے، اسمیں ۲۹ آیات ہیں، اس سورت کے دو حصے ہیں، پہلے حصے میں جو کہ ۱۴ آیات پر مشتمل ہے اس ہولناک کائناتی انقلاب کا ذکر ہے جس کے اثرات سے کائنات کی کوئی چیز بھی محفوظ نہیں رہے گی ، سب کچھ بدل جائے گا، یہ سورج اور ستارے، پہاڑ اور سمندرریت کے گھروندے ثابت ہوں گے اس دن ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کتنے پانی میں ہے اور اپنے دامن میں کیا لے کر آیا ہے، گناہ یا نیکیاں یا گناہ ہی گناہ، اللہ کی پناہ! دوسرے حصے میں جو کہ ۱۵ آیات پر مشتمل ہے، باری تعالیٰ نے تین قسمیں کھا کر قرآن کی حقانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و صداقت کو بیان فرمایا ہے اور ان دیوانوں کو بڑی محبت سے سمجھایا ہے جو اللہ کے نبی کو معاذ اللہ دیوانہ قرار دیتے تھے، فرمایا گیا ” تمہارے ساتھی دیوانہ نہیں ہے وہ تو بندوں تک اللہ کا کلام پہنچانے والا سچا نبی ہے۔ اعراف (۱۸۴)

اپنا تبصرہ بھیجیں