سورۃ الکوثر کا خلاصہ

سورۃ الکوثر کا خلاصہ

سورۃ الکوثر کا خلاصہ

سورۃ الکوثر مکی ہے، اس میں ۳ آیات ہیں، اس سورت میں تین مقاصد بیان ہوئے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پراللہ کا فضل واحسان کہ اس نے آپ کو کوثر عطا کی کوثر جنت کی وہ نہر ہے جہاں قیامت کے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے امتیوں کو جام بھر کر پلائیں گے۔ چونکہ کوثر کا معنی خیر کثیر ہے اس لیے نبوت، کتاب، حکمت، علم، حق ، شفاعت، مقام محمود، معجزات اور قرآن کریم کو بھی کوثر قرار دیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ کوثر جیسی عظیم نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے آپ نماز کی پابندی فرمائیں اور اللہ کے لیے قربانی دیں۔ آپ کو یہ بشارت سنائی گئی کہ آپ کے دشمن ذلیل وخوار ہوں گے اور ان کا نام ونشان مٹ جائے گا چنانچہ ایسے ہی ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں