گلوبل صمود فلوٹیلا: مظلوم انسانیت کی امید
گلوبل صمود فلوٹیلا: مظلوم انسانیت کی امید
گلوبل صمود فلوٹیلا – قافلہ استقامت
دراصل ظلم کے اندھیروں میں امید کی وہ کرن ہے جو غزہ کے مظلوم عوام تک روشنی پہنچانے کے لیے نکلی ہے۔ یہ قافلہ صرف جہازوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ضمیرِ انسانی کی بیداری اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی علامت ہے۔ اس کا مقصد محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچانا، ان کی آواز دنیا تک پہنچانا اور یہ پیغام دینا ہے کہ انسانیت کی بنیاد پر ہر مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔ یہ قافلہ اس بات کا اعلان ہے کہ ظالم چاہے کتنی ہی رکاوٹیں کھڑی کرے، استقامت کی یہ تحریک رکنے والی نہیں۔ “گلوبل صمود فلوٹیلا” امتِ مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ مظلوموں کے ساتھ عملی یکجہتی کے بغیر انصاف ممکن نہیں۔
انسانی حقوق اور اسلامی نقطہ نظر
غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم محض ایک خطے یا مذہب کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہیں۔ عالمی برادری، مسلمان ممالک اور ہر ذی شعور انسان کی ذمہ داری ہے کہ ان مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ورنہ تاریخ گواہی دے گی کہ ظلم کے خلاف خاموش رہنے والے بھی شریکِ جرم ہیں۔
اسلام میں معصوم جان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے:
🌿 قرآن پاک کی آیات
1: مَنْ قَتَلَ نَفْسًاۢ بِغَيْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِى الْاَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيْعًا ۚ وَمَنْ اَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَاۤ اَحْيَا النَّاسَ جَمِيْعًا
ترجمہ: “جس نے ایک انسان کو قتل کیا بغیر اس کے کہ اس نے کسی کو قتل کیا ہو یا زمین میں فساد کیا ہو، تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا، اور جس نے ایک جان کو بچایا گویا اس نے تمام انسانوں کو بچا لیا۔” (سورۃ المائدہ آیت 32)
2: وَاِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِى الدِّيْنِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰى قَوْمٍۭ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيثَاقٌ ۗ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِيْرٌ
ترجمہ: “اور اگر وہ دین کے بارے میں تم سے مدد مانگیں تو تم پر مدد دینا لازم ہے، مگر اس قوم کے خلاف نہیں جن کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے۔ اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب دیکھ رہا ہے۔” (الانفال: 72)
3: وَلْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ يَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَيْرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ۚ وَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ﴿١٠٤﴾
ترجمہ:”اور تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو بھلائی کی طرف بلائے، نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے، اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔” (آلِ عمران: 104)
🌸 احادیث مبارکہ
1: عن عبدالله بن عمر رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اَلْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ
ترجمہ: “مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے تنہا چھوڑتا ہے۔” (صحیح مسلم)
2: عن جابر بن عبدالله رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ وَهُوَ مَظْلُومٌ نَصَرَهُ اللَّهُ”
ترجمہ: “جو شخص کسی مظلوم کی مدد کرتا ہے اللہ اس کی مدد کرے گا۔” (سنن بوداؤد)
3: عن نعمان بن بشير رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ مَثَلُ الْجَسَدِ، إِذَا اشْتَكَى مِنْهُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى.
ترجمہ:”مومنوں کی مثال باہمی محبت، رحمت اور ہمدردی میں ایک جسم کی مانند ہے، اگر جسم کا ایک حصہ بیمار ہو تو پورا جسم بخار اور بے خوابی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔” (بخاری و مسلم)
انسانی حقوق اور عالمی برادری کی ذمہ داری
عالمی قوانین کے مطابق کسی بھی قوم کو اجتماعی سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہر انسان کو خوراک، علاج اور آزادی کا حق حاصل ہے۔
عالمی برادری اگر خاموش رہے تو یہ ظلم مزید بڑھتا جائے گا. گلوبل صمود فلوٹیلا دراصل عالمی برادری کو یہ یاد دہانی کرانے کا ذریعہ ہے کہ انسانی حقوق کسی ایک خطے یا قوم کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہیں۔
امتِ مسلمہ کی ذمہ داری
امتِ مسلمہ کا سب سے بڑا فرض ہے کہ وہ مظلوم بھائیوں کی عملی مدد کرے۔
محض جذباتی نعروں سے آگے بڑھ کر سیاسی، معاشی اور سفارتی سطح پر اقدامات کرنا ضروری ہے۔
مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اجتماعی سطح پر اسرائیلی محاصرے کے خلاف آواز بلند کریں۔
عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی سطح پر فلاحی تنظیموں، امدادی مہمات اور بائیکاٹ جیسے اقدامات کے ذریعے عملی کردار ادا کریں۔
نحن قادمون يا غزة
“نحن قادمون يا غزة” صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عزم و حوصلے کی علامت ہے۔ یہ پیغام اہلِ غزہ کے لیے ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں، پوری امتِ مسلمہ اور دنیا کے باضمیر انسان ان کے ساتھ ہیں۔ یہ الفاظ مظلوموں کےد لوں میں امید جگاتے ہیں اور ظالموں کو یہ باور کراتے ہیں کہ ظلم کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب امت نے اخوت اور ایمان کے رشتے کے ساتھ جدوجہد کی تو بڑی بڑی طاقتیں بھی شکست کھا گئیں۔ “نحن قادمون يا غزة” اس بات کا اعلان ہے کہ آزادی کی صبح قریب ہے، اور ان شاءاللہ وہ دن ضرور آئے گا جب غزہ کے بچے امن و سکون کے ساتھ جی سکیں گے۔
نتیجہ اور امید
گلوبل صمود فلوٹیلا محض ایک جہازوں کا قافلہ نہیں، بلکہ یہ دنیا بھر کے عوام کا ایک پیغام ہے کہ مظلوم کبھی تنہا نہیں رہیں گے۔ چاہے یہ جہاز غزہ پہنچ سکیں یا راستے میں روک دیے جائیں، دونوں صورتوں میں یہ مہم ایک کامیابی ہے کیونکہ اس نے دنیا بھر میں ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔
اسلام کی تعلیمات اور انسانی حقوق دونوں یہی تقاضا کرتے ہیں کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کی آواز بنیں اور ان کے لیے عملی اقدامات کریں۔ گلوبل فلوٹیلا صمود اسی جدوجہد کا حصہ ہے اور امید ہے کہ یہ عالمی شعور کو بیدار کرے گا اور بالآخر غزہ کے عوام کو آزادی اور سکون فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔