Muharram

محرم کی حقیقت

محرم کی حقیقت

سب سے پہلے بات یہاں سے چلتی ہے کہ یہ مہینہ معظم ومحترم ہے یا منحوس ہے؟
بعض لوگ اس کو منحوس سمجھتے ہیں اور وجہ اس کی یہ ہے کہ ان کے نزدیک شہادت بہت بری اور منحوس چیز ہے اور چونکہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اس میں ہوئی ہے اس لئے وہ اسمیں کوئی تقریب اور خوشی کا کام شادی، نکاح وغیرہ نہیں کرتے۔
اس کے برعکس مسلمانوں کے ہاں یہ مہینہ محترم معظم اور فضیلت والا ہے۔ محرم کے معنی ہی محترم معظم اور مقدس کے ہیں۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مہینے کو اس لئے فضیلت ملی کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت اس میں ہوئی ۔ یہ غلط ہے اس مہینے کی فضیلت اسلام سے بھی بہت پہلے سے ہے۔ بنی اسرائیل کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ فرعون سے اسی دن میں نجات ہوئی اس نعت پر اداء شکر کے طور پر اس دن کے روزہ کا حکم ہوا اور بھی بہت سی فضیلت کی چیزیں اس میں وارد ہوئی ہیں۔
البتہ یوں کہیں گے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت میں زیادہ فضیلت اس لئے ہوئی کہ ایسے فضیات والے ماہ میں واقع ہوئی جب یہ ثابت ہوا کہ یہ مہینہ اور دن افضل ہے تو اس میں نیک کام بہت زیادہ کرنے چاہئیں ، نکاح وغیرہ خوشی کی تقریبات بھی اس میں زیادہ کرنی چاہئیں اس میں شادی کرنے سے برکت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں